انتخابات میں فوج کی تعیناتی
گزشتہ دنوں جنرل ہیڈکوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں جغرافیائی و سٹرٹیجک ماحول اور خطہ میں حالیہ سکیورٹی اور دیگر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔فورم نے داخلی امن استحکام کے ثمرات کو سرحدوں سے آگے خطے تک بڑھانے کے لئے کی جانے والی مثبت کوششوں میں معاونت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ فورم نے انتخابات 2018ء کے آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو مینڈیٹ کے مطابق معاونت کی فراہمی پر غور کیا۔ چیف آ ف آرمی سٹاف نے ہدایت کی کہ یہ قومی فریضہ دفاع اور درپیش داخلی سکیورٹی چیلنجز سے توجہ ہٹائے بغیر نہایت ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا جائے۔
فاٹاکے اساتذہ کے لئے منعقدہ ماسٹر ٹرینر کورس کی تقریبِ تقسیمِ اسناد
گزشتہ دنوں فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین ، پشاور میں 1st Early Childhood Education (ECE) ماسٹر ٹرینر کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی ۔یہ کورس فاٹا کے مرد و خواتین اساتذہ پر مشتمل تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا، اقبال ظفر جھگڑا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ائیروائس مارشل سرفراز خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ نادرن ائیر کمانڈ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی نے فاٹا کے 31 زیرِ تربیت اساتذہ میںاسنادتقسیم کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین کی خدمات کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ اس کالج کے اساتذہ تعلیمی شعبے میں بہترین ریسرچ کا حصہ بنیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ تعلیمی میدان میں قومی تعمیر و تربیت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی
یہ تحریر 755مرتبہ پڑھی گئی۔