ہلال نیوز

بلوچستان میں یوم پاکستان کی تقریبات

بلوچستان میں یوم پاکستان کی تقریبات

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا۔ دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 21توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا جبکہ تمام یونٹوں میں واقع مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ یوم پاکستان کے تناظر میں صوبے بھر میں پاک فوج کے زیر اہتمام مختلف تقاریب منعقد ہوئیں۔ پاکستان رمی کی جانب سے مرکزی تقریب کے طور پر شاندار عسکری میلے کا انعقاد کیاگیا تقر یب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وفاقی وزرائ، اعلیٰ سول وفوجی حکام کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔سکول کے بچوں نے ملی نغمہ کی دھن پرشاندار ٹیبلو پیش کیا جسے سٹیڈیم میں موجود حاظرین نے بے پناہ سراہا۔ تقریب کے دوران مارشل آرٹ، جمناسٹک اور نیزہ بازی کے مظاہرے پیش کئے گئے جن پر حاضرین نے دل کھول کے داد دی۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ری پیلنگ، انسداد دہشتگردی مظاہرہ اور آرمی بینڈ کے دلچسپ مظاہرے حاضرین کی توجہ کامرکز رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی سوچ اپنائیں اور وطن عزیزکی حفاظت، سلامتی اور خوشحالی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیا ر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ کسی قیمت پر بھی وطن عزیز پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بعدازاں پاکستان آرمی ایوی ایشن کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں مشاق طیاروں، لاما ہیلی کاپٹرز، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹرز، بیل 412ہیلی کاپٹرز اور MI17ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے پاکستان آرمی کی مختلف آرمز اور سروسز کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا ۔ خضدار میں بھی فوجی سازوسامان کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں نے گہری دلچسپی لی۔ آواران میں پاک فوج کے زیر اہتمام ملی نغموں کا مقابلہ، والی بال اور کرکٹ کے نمائشی میچز کھیلے گئے ۔ جبکہ کشمور میں دیگر تقاریب کے علاوہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ لورالائی ، دالبندین ،ژوب میں بھی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں فوجی سازوسامان کی نمائش ، میلہ میویشیاں اور بلوچستان کی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈیر ہ بگٹی، تربت ،مکران ،نوکنڈی اوتھل ، گوادراور چمن میں بھی پرچم کشائی اور پریڈ کی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں مینا بازار ، تقریری مقابلے، سپورٹس کے مقابلے، ثقافتی رقص اور بوٹ ریس حاضرین کی دلچسپی کا مرکز رہے۔

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا انعقاد

خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں یومِ پاکستان قو می یکجہتی و جذبۂ حبُ الوطنی سے منایا گیا۔ دن کا آ غاز مساجد میں قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد ملک کی خوشحالی ، سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ اس مو قع پر سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور اُن کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ صو بائی دارالحکومت میں 21 تو پوں کی سلامی پیش کی گئی۔ صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں طلباء نے امن مارچ کا انعقاد کیا اور تقریری مقابلوں میں یومِ پاکستان کی اہمیت اور بزرگوں کی اُن لازوال قربانیوں کو اُجاگر کیا جو اُنھوں نے قیامِ پاکستان کے لئے دیں۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے کانی گرم میں آرمی پبلک سکول میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں سکول کے بچوں نے مختلف قسم کے ملی نغمے پیش کئے .اور یوم پاکستان کی افادیت کے بارے میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا ۔شمالی وزیرستان ایجنسی میں بھی یومِ پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ خاص طور پر یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میچ کو بڑ ی تعداد میں قبائلی عمائدین اور سکول کے بچوں نے دیکھا. کرم ایجنسی، اورکزئی ایجنسی،باجوڑایجنسی اورمہمند ایجنسی میں بھی یومِ پاکستان کے سلسلے میں بڑی تعداد میں تقاریب کا انعقاد ہوا،جس میں بچوں اور قبائلیوں نے امن ریلیوں اور مختلف قسم کے کھیلوں میں حصہ ل

 

یہ تحریر 550مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP