ہلال نیوز

بلوچستان میں آرمی اور ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل  کیمپ کا انعقاد

گزشتہ دنوں بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات مہیا کرنے کے پیش نظر آرمی اور ایف سی نے ژوب اور نوشکی میں فری میڈیکل اور آنکھوں کے چیک اپ کے کیمپس کا انعقاد کیا۔
میڈیکل  کیمپ میں 1500 سے زائد хریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ مریضوں کو  ایکسرے، لیب ٹیسٹ اور ای سی جی کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
آنکھوں کا فری چیک اپ  کیمپ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے قائم کیا گیا جس میں 350 مریضوں کا معائنہ و علاج کیا گیا۔ اس موقع پر آنکھوں کی چھوٹی بڑی کل 56 سرجریز بھی کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے آرمی اور ایف سی کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا۔


یہ تحریر 1003مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP