بہاولپور کور انٹر ڈیوسنائپر مقابلے 2018
گزشتہ دنوں بہاولپور کو انٹر ڈیو سنائپر مقابلے 2018 کا انعقاد ہوا۔ کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ مقابلوں کا مقصد سنائپرز شوٹنگ کی مہارت کا بڑھانا تھا۔ تمام ٹیموں نے مقابلوں میںبھرپور شوق اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں میں 71 پنجاب رجمنٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافتی وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ
گزشتہ دنوں گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافتی وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ صحافیوں نے پاک فوج کے زیر نگرانی ترقیاتی کاموں اور سکیورٹی صورت حال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزی اور معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے متعلق آگاہ کیا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ باوجود اس کے کہ بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب کشمیری بھائیوں کی موجودگی کی وجہ سے پاک فوج ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ انداز اپناتے ہوئے صرف بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ تحریر 601مرتبہ پڑھی گئی۔