ہلال نیوز

منگلاکور میں اسالٹ کورس مقابلے

گزشتہ دنوںمنگلا کور اسالٹ کورس مقابلے 2017ء کا اِنعقاد کیا گیا۔ جس میں منگلا کور کی تمام ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں تمام یونٹس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر جیتنے والی یونٹوں اورمقابلے میں موجود بہترین آفیسرز، جے سی اواور سولجرز کو انعامات سے نوازا گیا۔ پہلے گروپ میں اول پوزیشن 14 سندھ رجمنٹ جبکہ دوسری پوزیشن 10 فرنٹیئر فورس رجمنٹ نے حاصل کی۔ دوسرے گروپ میں پہلی پوزیشن 7 لانسر جبکہ 165 فیلڈ رجمنٹ آرٹلری دوسری پوزیشن کی حقدار ٹھہری۔ مجموعی طور پر بہترین آفیسر 7لانسر کے سیکنڈ لیفٹیننٹ صیاد ٹھہرے جبکہ بہترین جے سی او 18 سندھ رجمنٹ کے نائب صوبیدار منور حسین کو قرار دیا گیا۔بہترین این سی او 19 سندھ رجمنٹ کے نائیک غلام مصطفی اور بہترین جوان 14سندھ رجمنٹ کے سپاہی امین فہیم قرار پائے۔ انفرادی طور پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں میڈل تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ عمرہ پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا۔

یہ تحریر 458مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP