ہلال نیوز

بلوچستان ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

گزشتہ دنوںبلوچستان ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی پروقار اختتامی تقریب بولان کرکٹ سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہوئی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی سینیٹر محترمہ روبینہ عرفان تھیں۔ اختتامی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی آف بلوچستان اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے مابین سنسنی خیز فائنل کھیلاگیا۔ جس میں یونیورسٹی آف بلوچستان کی ٹیم فاتح رہی ۔ اس موقع پر خطاب میں مہمان خصوصی نے بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں پاکستان آرمی کے کردار کو سراہا اور بلوچستان کی خواتین کھلاڑیوں کے جوش وجذبہ کی تعریف کی۔مزید برآں تقریب میں یونیورسٹی آف بلوچستان کی فاتح ٹیم کو ٹورنامنٹ کی چیمپیئنز ٹرافی دی گئی اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

یہ تحریر 401مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP