ہلال نیوز

گیارہویں عالمی اورل اور میگزلوفیشل سرجنز کانفرنس کا انعقاد

گزشتہ دنوں آرمرڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری راولپنڈی میں گیارہوں عالمی اورل اور میزلوفیشل سرجنز

Oral and Maxillofacial Surgeons

کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ صدر پاکستان نے اے ایف آئی ڈی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میگزلوفیشل سرجنز کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ حقیقی معنوں میں تمام شرکاء کے لئے  تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے مترادف ہے۔ صدر پاکستان نے اے ایف آئی ڈی کے ڈینٹسٹری کے میدان میں کردار کو سراہا اور ادارے کو ملک کے بہترین اور جدید آلات سے مزین اداروں میں سے ایک قرار دیا۔ صدر جو خود بھی ایک ڈینٹسٹ ہیں نے ڈینٹسٹری کے میدان میں ہونے والی ترقی اور انسانی جسمانی صحت کے حوالے سے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت تمام صوبوں اور خاص کر ملک کے دوردراز علاقوں میں صحت کے لئے مساوی اقدامات کررہی ہے  اور یہ کانفرنس اس سلسلے میںکافی کارآمد ثابت ہوگی۔


یہ تحریر 565مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP