ہلال نیوز

بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات و اسناد

گزشتہ دنوںکوئٹہ کینٹ میں واقع بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے 13ویں کورس کی تقریبِ تقسیمِ انعامات و اسناد منعقد ہوئی۔ اس کورس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 221 طلبا و طالبات نے مختلف ٹریڈز میں فنی مہارت حاصل کی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، کمانڈنٹ ای ایم ای سنٹر ، پاک فوج اور سول گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور طلبا نے شرکت کی۔
NAVTEC  بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قیام ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ کے زیر نگرانی عمل میں لایا گیا۔ جس میں

OGDCL ، سدرن کمانڈ، وفاقی و صوبائی حکومت اور ان کے علاوہ مختلف ادارے جن میں پاکستان پٹرولیم، 
SSGC اور 

کی بھرپور معاونت حاصل رہی ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 8241 طلبا ،جن میں 2379 طالبات بھی شامل ہیں، اس ادارے سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔
تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستا ن کے نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے پر پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے طلبا میں انعامات اور اسناد تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

یہ تحریر 499مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP