ہلال نیوز

گوجرانوالہ کور کے زیرِ اہتمام انٹرڈویژن فائرنگ اور سنائپر مقابلوں کا انعقاد

گزشتہ دنوں کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے سیالکوٹ میں سال 2022 کے منعقدہ انٹرڈویژن مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔انٹر ڈویژن فائرنگ اور سنائپر مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں۔ 30کور انٹر ڈویژن فائرنگ اور سنائپر مقابلوں کو 3 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ 



گروپ ون یونٹ لیول پر فائرنگ مقابلوں میں 32 پنجاب رجمنٹ نے پہلی اور 21 پنجاب رجمنٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گروپ2  یونٹ لیول فائرنگ مقابلوں میں 165 فیلڈ رجمنٹ نے پہلی اور 42 فیلڈ رجمنٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گروپ تھری کے مقابلوں میں 41 S&T نے پہلی اور 31 S&T بٹالین نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔Sniper Fire مقابلوں میں 32 پنجاب رجمنٹ نے پہلی اور25 آزاد کشمیر رجمنٹ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔Young Soldiers کے مقابلوں میں 15 ڈویژن نے پہلی اور 8 ڈویژن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی یونٹس، افسران اور جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔
 کمانڈر گوجرانوالہ کور کی آمد پر جی او سی 15 ڈویژن میجر جنرل نسیم انور نے ان کا استقبال کیا۔



 

یہ تحریر 132مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP