ہلال نیوز

کمانڈرپشاور کور کا قبائلی اضلاع مہمند و جنوبی وزیرستان کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاورکور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی اضلاع مہمنداور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا ۔ ضلع مہمند کے دورے کے دوران کور کمانڈر نے مہمندڈیم کی سائٹ کا دورہ کیا اور ڈیم پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انجنیئرز نے ڈیم پر جا ری کا م کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ضلع جنوبی وزیرستان کے دورے کے دوران کور کمانڈر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اوران کے بلند حوصلے کو سراہا ۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین اور  انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر بھی کمانڈر پشاور کور کے ہمراہ تھے۔


یہ تحریر 166مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP