ہلال نیوز

کمانڈرملتان  کورکا مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج پر فوجی مشقوں کا معائنہ

کمانڈرملتان  کورکا مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج پر فوجی مشقوں کا معائنہ

گزشتہ دنوں کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج پرفوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ مشقوں میں   

136 RCG

ائیر ڈیفنس بٹالین کے جوانوں نے اپنی جنگی حکمت عملی اور صلاحیتوںکابھرپور مظاہرہ کیا ۔ کور کمانڈر نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت وتربیتی معیار کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے افسروں اورجوانوں سے بات چیت کی اور ان کے جذبہء  حُب الوطنی اور جنگی مہارت کو سراہا۔

 


باجوڑ میں امن شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ میجر جنرل وسیم اشرف

گزشتہ دنوں میجر جنرل وسیم اشرف نے باجوڑ میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ با جوڑ میں امن و امان کا قیام ہمارے عظیم شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ ضلع با جوڑ میں بد امنی اور دہشتگردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے تھے سیکورٹی فورسز، با جوڑ لیویز اور قبائلی عمائدین کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن وسکون کی زندگی گزار رہے ہیں اور ِانشَائَ اللہ مستقبل میں باجوڑ ایک ماڈل ضلع بن کراُبھرے گا۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور میجر جنرل وسیم اشرف نے باجوڑ سکاؤٹس ہیڈکوارٹر خار ہمیں منعقد ہ الوداعی پروگرام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی جب تک کہ ہم آپس میں متحد رہیں گے ۔ امن وامان کی بہتر صورت حال میں اس دھرتی کے ہر شہری کی کاوشیں شامل ہیں اور امن وامان کا قیام ہمارے عظیم شہداء کی ہی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔


یہ تحریر 558مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP