ہلال نیوز

کمانڈربہاولپور کور کا بہاولنگر میں فوجی مشقوں کا معائنہ

کمانڈربہاولپور کور کا بہاولنگر میں فوجی مشقوں کا معائنہ

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری نے بہاولنگر کے قریب واٹر مین شپ ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ   میجر جنرل طارق محمود نے ان کا استقبال کیا اور انہیں آبی رکاوٹ پر مبنی انفنٹری بٹالین کے دفاع کی تدبیراتی ڈرل پر بریفنگ بھی دی۔ مزید برآں جوانوں نے اپنی جنگی حکمت عملی اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کور کمانڈر نے مشقوں کے معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کامیاب انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے حصہ لینے والے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں، جنگی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔

یہ تحریر 591مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP