ہے یاد مجھے نکتۂ سلمانِ خوش آہنگ
دُنیا نہیں مردانِ جفاکش کے لئے تنگ
چیتے کا جِگر چاہئے، شاہیں کا تجسّس
جی سکتے ہیں بے روشنیٔ دانش و فرہنگ!
کر بلبل و طائوس کی تقلید سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے، طائوس فقط رنگ!
(اقبال۔ بالِ جبریل)
یہ تحریر 42مرتبہ پڑھی گئی۔