پاکستان آرمی میں یونٹس ایک جامع تربیتی نظام سے گزرتے ہیں جو ان کو زمانہ امن اور جنگ دونوں میں ان کے کثیر جہتی کردار کے مطابق صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ دنوں 39آزاد کشمیر )ہیوی اینٹی ٹینک(بٹالین نے اپنے ORBAT میں تبدیلی کے بعد گوجرانوالہ گیریژن میں اسی طرح کی تربیت حاصل کی۔
یہ تربیت وسیع نقطہ نظر کی حامل ہوتی ہے جس کا محور تمام تکنیکی جہتوں ،دستوں کا تعارف ، بٹالین کے تمام ہتھیاروں اور آلات کی خصوصیات کے گرد گھومتا ہے۔ تربیت کے دوران فوجیوں کو متعلقہ فارمیشن کے مجموعی فریم ورک کے اندر بٹالین کے آپریشنل ٹاسک سے بھی واقف کرایا گیا۔
تربیت کے مقاصد افراد کی درجہ بندی کی بنیاد پر طے کیے گئے تھے اور دورانیے کی وسیع تقسیم کی گئی تھی جہاں تین مراحل میں انجام دیا گیا ۔ سب سے پہلے، انڈور ٹریننگ، جس میں افراد اور عملے کی بنیادی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے انڈور لیکچرز اور آلات کی عملی ہینڈلنگ کی تشکیل ہوتی ہے۔ دوسرا مرحلہ آپریشنل ٹاسک کی تفہیم اور انضمام کو فروغ دینے پر مرکوزتھا۔ تیسرا اور آخری مرحلہ آئوٹ ڈور ٹریننگ تھا جس میں عملے کوعملی مہارتوں اور زمین پر آلات کو چلانے میں ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیاگیا۔اس موقع پر کمانڈر گوجرانوالہ کور نے بھی تربیت علاقے کا دورہ کیا اور جوانوں کی تربیت کے معیار کو سراہا۔
یہ تحریر 199مرتبہ پڑھی گئی۔