ہلال نیوز

گلگت  بلتستان میں یوم پاکستان کی تقریبات

ملک بھر کی طرح گلگت  بلتستان میں یوم پاکستان کا آغاز ملک کی سلامتی کی دعائوں اور 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ بعد ازاں فورس کمانڈر گلگت  بلتستان نے گلگت ہیلی پیڈ پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کے تعاون سے لگائے گئے  مختلف ثقافتی  اور عسکری سازوسامان کے سٹالز کا بھی افتتاح کیا ۔سٹالز کو دیکھنے والوں میں، خواتین اور بچوں نے بھی قومی جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کی۔شام کو یوم پاکستان سیلی بریشن کی مناسبت سے پاک آرمی کے زیر اہتمام گلگت ہیلی پیڈ پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔گلگت  بلتستان کے وزیراعلیٰ محمد خالدخورشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کے غلاوہ فورس کمانڈر گلگت  بلتستان، گلگت  بلتستان کی سیاسی قیادت ،سینئر سول وعسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں گلگت  بلتستان کے مختلف سکولوں کے بچوں نے تقاریر،ٹیبلوزاور معروف گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔



(رپورٹ: میجر طارق وہاب)
 

یہ تحریر 79مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP