گزشتہ دنوںگلگت بلتستان کے وہاب شہید پولوگرائونڈ میں لبریشن ڈے پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر جی بی مہدی شاہ اور سی ایم گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھے۔اس میچ میں مختلف اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی ۔
یہ جی بی کی تاریخ کا پہلا میچ تھا جو رات کو منعقد کیا گیا-لبریشن ڈے پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جی بی سکائوٹس اور جی بی پولیس کے مابین کھیلا گیا جس میں جی بی سکائوٹس کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔وہاب شہید پولو گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور وہ اس سے محظوظ ہوئے۔میچ کے آخر میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
یہ تحریر 341مرتبہ پڑھی گئی۔