گز شتہ دنوں کما نڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنر ل حسن اظہرحیا ت نے ضلع شمالی و جنوبی و زیر ستان اور سوات کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران مقا می کما نڈر زنے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حا ل اور تعمیر و تر قی کے لیے کی جا نے والے کو ششوں اور آپریشنل تیا ریوں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔
کما نڈر پشا ور کور نے افسروں اور جوانوں سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خا تمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ ان کے بلند حو صلے کو سراہتے ہوئے کور کمانڈر نے کہا کہ شہدا کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی اور انشائﷲپا کستان میں مکمل امن آ ئے گا ۔ دوروں کے دوران جنر ل آفیسر کما نڈنگ میران شاہ گیریژن میجر جنرل انجم ریاض، انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور( نارتھ) میجر جنرل نورولی خان اور انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور( سائوتھ) میجر جنرل ہارون حمید بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
یہ تحریر 331مرتبہ پڑھی گئی۔