ہلال نیوز

کمانڈر گوجرانوالہ کور کا سیالکوٹ کا دورہ 

گزشتہ دنوں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کمانڈر گوجرانوالہ کور نے سیالکوٹ کا دو روزہ دورہ کیاجہاں کور کمانڈر کو آپریشنل اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 



کور کمانڈر نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ بھی کیا جہاں انھیں ہسپتال کے انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ انھوں نے سی ٹی سکین کمپلیکس کا افتتاح کیا ۔ کور کمانڈر نے انتظامات اور امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ میں گیریژن سپورٹس ائیرینا کا افتتاح بھی کیا ۔ بعد ازاں کور کمانڈر نے ڈویژن کے زیر اہتمام مختلف مقابلوں جیسے PATS, Team Spirit, Defence Maintenance اور سپورٹس میں اعلیٰ کارکردگی پر افسروں اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے اور اُن کی  انتھک محنت کو سراہا ۔ کمانڈر گوجرانوالہ کور نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آپ نے اسی محنت اور لگن سے آگے بھی کام جاری رکھنا ہے اور اپنی توانائیاں پروفیشنل طریقے سے دفاع اور سا  لمیت میں لگانا ہیں ۔ اس موقع پرجی او سی8انفنٹری ڈویژن میجر جنرل احسان علی اور جی او سی 15 انفنٹری ڈویژن میجر جنرل نسیم انور بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے ۔
 

یہ تحریر 76مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP