ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا مختلف قبائلی اضلاع کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر بریگیڈ کمانڈرز نے کورکمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورتحال، تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان اضلاع میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
اس دوران جنرل آ فیسر کمانڈنگ 7ڈویثرن میجر جنرل محمد نعیم اختراور انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر بھی کورکمانڈرکے ہمراہ تھے۔



 

یہ تحریر 39مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP