ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کورکا دورہ جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ ڈویژن

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں اور مالاکنڈڈویژن کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مقامی کمانڈرز کی طرف سے کور کمانڈر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کے ساتھ ان کے کردار کو سراہا۔ 
دوروں کے موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ آ رمی ڈویژن مالاکنڈ میجر جنرل خرم سرفراز خان اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔



 

یہ تحریر 72مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP