ہلال نیوز

کمانڈر منگلا کور کا این سی ٹی سی پبّی کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبّی کا دورہ کیا اور انفنٹری بٹالین پری انڈکشن ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو ٹریننگ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کمانڈرمنگلا کور نے ٹریننگ کی مختلف سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ وہ اس سخت ٹریننگ اور سکیورٹی صورتحال کی اہمیت سے روشناس ہوں۔ انہوں نے تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ اندرونی و بیرونی خطرات کو شکست دینے اور کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے اعلیٰ ترین آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھیں۔


یہ تحریر 127مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP