ہلال نیوز

کمانڈر منگلا کور نے سرگودھا میں کرونا وبا سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیا

گزشتہ دنوں کور کمانڈرمنگلالیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود نے ضلع سرگودھا کا دورہ کیاجہاں انہیں کورونا وبا کی صورتحال ، حفاظتی اقدامات اور متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ کمانڈر منگلا کور کو مریضوں ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات او ر عملی طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ کور کمانڈر نے کورونا وبا پر قابو پانے اور متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور اُن کو مزید بہتر اور تیز کرنے کی ہدایات کی۔



 

یہ تحریر 28مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP