ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا فورٹ عباس اور مروٹ فیلڈ ایریا کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپورکور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے فورٹ عباس اور مروٹ فیلڈ ایریا میں یونٹس / فیلڈ فارمیشن کی جنگی تیاریوں اور تربیتی مشقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر فیلڈ کمانڈرز نے کور کمانڈر کو ٹریننگ کے اغراض ومقاصداور تربیتی مشقوں کے حوالے  سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔



کورکمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں زمانۂ امن میں بھرپور تربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگی ہتھیاروں اور سازوسامان کی ہمہ وقت تیاری دشمن کے ناپاک عزائم کو خاکستر کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

یہ تحریر 128مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP