ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا صحرائے چولستان کے سرحدی علاقوں کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے صحرائے چولستان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے دورے کے دوران بین الاقوامی سرحد پر تعینات اور کنورژن ٹریننگ میں حصہ لینے والے جوانوں سے بات چیت کی ۔ 



ونجوڑ اور ڈوہری کے دورے کے دوران انہیں کو فیلڈ فارمیشن کمانڈرز نے دفاعی مورچوں کی بحالی اور رینجرز کے تربیتی امور پر تفصیلاً بریفنگ دی جوکہ بین الاقوامی سرحد پر تعینات ہیں ۔ کور کمانڈر نے دین گڑھ اور رانا بانا کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پرتعینات جوانوں کے عزم و ہمت کی داد دی جوکہ سرحدوں ، آپریشنل اور تربیتی امور کو احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں ۔
کمانڈربہاولپور کور نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل تیاری تمام فارمیشنز کی اولین ترجیح ہے اور اس کے حصول کیلیے تربیت مرکزی کردار ادا کرتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار کو خوب سراہا ۔
 

یہ تحریر 182مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP