ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا دورۂ ایکسٹرا لانگ رینج

 گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے ایکسٹرا لانگ رینج کادورہ کیا۔کور کمانڈر نے لانگ رینج سنائپرویپن ٹریننگ کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر فیلڈکمانڈر نے کور کمانڈر بہاولپور کو ٹریننگ کے اغراض ومقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔



کورکمانڈر نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے سچی لگن، پاک فوج کا طرۂ امتیاز ہے اور اس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں زمانہ امن میں بھرپور تربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔سنائپر ویپن کی ٹریننگ ہمارے لئے اہم ہے ہمیں اس خاص ویپن کی ٹریننگ کے دوران نامعلوم فاصلے سے فائرنگ کی صلاحیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے آفیسر ز اور جوانوں نے دفاع وطن کی خاطر جذبہ خدمت اورایثار کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں اور ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسے ناقابل تسخیر بناناہے۔
 

یہ تحریر 249مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP