گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپورکورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے اسرانی میں بریج کمپنی کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر کو کیمپ کی ترتیب اوربریج کمپنی کی آپریشنل تیاری کے بارے میں بریف کیا گیا۔ کمانڈر نے بریج ٹریننگ ایریا کا دورہ بھی کیا .جہاں پرجی اوسی میکنائزڈ ڈویژن نے ان کا استقبال کیا ۔ کمانڈر کو بریج ٹریننگ کے مقاصد، ترتیب اور ٹریننگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاگیا ۔ ہولوپلیٹ بریج ،آرمرڈوہیکل لانچ بریج اور ہیوی میکنائزڈ بریج کی لانچنگ کے بعد ان پلوں پرسے ٹینک اور ایپی سی کی نقل وحرکت اور عبور کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔بہاول کینال پر جوانوں نے تیراکی اور روئنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔
جوانوں سے بات چیت کے دوران کور کمانڈر نے ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیاجوآپریشنل تیاری اور دشمن کے خطرناک عزائم کا مؤثر جواب دینے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ کور کمانڈر نے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو خوب سراہا۔
یہ تحریر 516مرتبہ پڑھی گئی۔