ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کا اے پی ایس  مڈل سیکشن میں نالج انکلیو کا افتتاح

نالج انکلیو میں قائد اعظم، علامہ اقبال گیلری، آرٹ اینڈ کرافٹس ہال اور ای لائبریری شامل ہیں

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے اے پی ایس مڈل سیکشن میں نالج انکلیو کا افتتاح کیا۔نالج انکلیو میں قائد اعظم، علامہ اقبال گیلری، آرٹ اینڈ کرافٹس ہال اور ای لائبریری شامل ہیں۔



قائد اوراقبال گیلری میں عظیم رہنمائوں کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو تصویری شکل میں اجاگر کیا گیا ہے جو طلباء کی معلومات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ ای لائبریری جدید آئی ٹی سہولیات سے مزین ہے۔ کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے ان سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سہولیات بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوو نما میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں ۔
 

یہ تحریر 127مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP