ہلال نیوز

کمانڈرپشاور کور کا دورہ جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ ڈویژن

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے جنوبی وزیرستان کے سر حدی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کمانڈرز کی طرف سے کور کمانڈر کو علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر نے سخت ترین حالات میں فرائض کی انجام دہی پر ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور (سائوتھ) میجر جنرل اظہر عباسی بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔



مزید برآں کمانڈر پشاور کور نے مالاکنڈ ڈویژن کے سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مؤثر بارڈر سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد اعجاز مرزا اور آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل راحت نسیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔



 

یہ تحریر 269مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP