ہلال نیوز

کمانڈرپشاورکور کا قبائلی اضلاع اورکزئی ،شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی اضلاع اورکزئی،  شمالی اور جنوبی وزیرستان  کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ دوروں کے دوران بریگیڈ کمانڈرزنے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حال،  تعمیروترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔کور کمانڈر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اوران کے بلند حوصلے کو سراہا ۔



 دوروں کے دوران جنرل آ فیسر کمانڈنگ 7 ڈویثرن میجر جنرل شاکر ا للہ خٹک، جنرل آ فیسر کمانڈنگ 9 ڈویثرن میجر جنرل عاکف اقبال اور انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیربھی کمانڈر پشاور کور کے ہمراہ تھے۔
 

یہ تحریر 132مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP