ہلال نیوز

کمانڈربہاولپورکور کا صحرائے چولستان میں اگلے مورچوں کا دورہ

کمانڈربہاولپورکور کا صحرائے چولستان میں اگلے مورچوں کا دورہ

کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے عید الاضحی کے موقع پر صحرائے چولستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے دورے کے دوران افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ دورے کے دوران فارمیشنر کے جنرل

کمانڈنگ آفیسرز بھی موجود تھے ۔


آرمی باسکٹ بال چیمپئن شپ

آرمی باسکٹ بال چیمپئن شپ 2015-16کے 7روزہ سالانہ مقابلے ملتان گریژن میں منعقد ہوئے جس میں پاکستان آرمی کی تمام کورز، آرمی سٹریجیک فورس کمانڈر، آرمی اےئرڈیفنس کمانڈر اور پنجاب رینجرز سمیت کل11ٹیموں نے حصہ لیا۔ گوجرانوالہ کورکی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بہاولپور کور کی ٹیم نے دوسری جبکہ ملتان کور کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعقامات تقسیم کئے ۔

 

 

 

یہ تحریر 29مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP