ہلال نیوز

ڈی جی پنجاب رینجرز کا اگلے مورچوں کا دورہ

ڈی جی پنجاب رینجرز کا اگلے مورچوں کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے قصور سیکٹر پر اگلے مو رچو ں کا دو رہ کیااس موقع پر وہ جوا نو ں سے ملے اور ان کی اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا۔

 


سرگودھا کینٹ میں گیریژن لاجز کی افتتاحی تقریب

 

گزشتہ دنوں سرگودھا کینٹ میں گیریژن لاجز (جے سی او/ سولجر) کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ گیریژن کمانڈر سرگودھا میجر جنرل فرحت عباس ثانی نے لاجز کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کا مقصد سرگودھا ڈویژن اور گردونواح کے علاقوں میں بسنے والے شہداء و غازی‘ سولجر اور جے سی اوز کی فیملیز کو سی ایم ایچ سے علاج معالجہ میں سہولت پہنچانا ہے بالخصوص شہداء اور بالعموم حاضر سروس جے سی اوز اور سولجرز کی فیملی ویلفیئر ہے۔ تاکہ جے سی اوز‘ سولجرز اور شہداء کی فیملیز کو دوران علاج پیش آنے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے اور علاج و معالجہ کی غرض سے سرگودھا آنے والی فیملیز کو اچھی رہائش اور کھانا مہیا کیا جاسکے۔

 

گیریژن کمانڈر میجر جنرل فرحت عباس ثانی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سٹریٹیجک نارتھ میجر جنرل سید قیصر عباس سرگودھا کینٹ میں گیریژن لاجز کا افتتاح کررہے ہیں

یہ تحریر 57مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP