ہلال نیوز

ڈی ایس جی سنٹر کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں ڈی ایس جی سنٹر کی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے۔ اس تقریب میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) حامد شفیق‘ کمشنر ڈی آئی خان‘ ڈی آئی جی پولیس ڈی آئی خان اور دیگر عسکری اور حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تربیتی سرگرمیوں میں محنت‘ لگن اور جذبۂ حب الوطنی کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں پریڈ کمانڈر میجر امتیاز انور کے زیر کمان پریڈ نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔

یہ تحریر 67مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP