ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کی41 ویں پاکستان آرمی رائفل  ایسوسی ایشن مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت 

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 41 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسویشن مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ میگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد 26 اکتوبر سے یکم دسمبر 2021 تک کیاگیا۔ آرمی ، نیوی، ایئرفورس ، سول آرمڈ فورسز بشمول رینجرز، ایف سیز اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اڑھائی ہزار جوانوں نے مقابلوں میں شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے شوٹنگ کے مقابلوں میں جیتنے والوں اور رنرز اپ کو ٹرافیاں اور تمغے دیئے۔ انٹر فارمیشنز مقابلے میں ملتان کور پہلے اور منگلا کور دوسرے نمبر پر رہی۔ سول آرمڈ فورسز کیٹیگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی جبکہ گلگت بلتستان سکائوٹس رنرز اپ رہے۔ انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے چاروں مقابلے جیتے۔ پاکستان ایئر فورس (چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف)  مقابلے میں رنراپ رہی۔ جبکہ پاکستان نیوی (چیف آف نیول سٹاف) مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئی۔ پاکستان آرمی نے اوپن نیشنل مقابلوں میں شارٹ گن،لانگ رینج اور سمال بور ٹرافی جیتی۔ پاک فوج نے پرائم منسٹر'' سکلز ایٹ آرمز'' بُک بور نیشنل چیلنج بھی جیتاجبکہ پاک بحریہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شوٹنگ کا سب سے بڑا اعزاز 'دی ماسٹر ایٹ آرمز'  ٹرافی 12 پنجاب رجمنٹ کے حوالدار ارشد صدیق کو دی گئی۔ پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج ٹرافی آرمی مارکس مین شپ یونٹ کے حوالدار جعفر حسین کو ملی۔ وزیرِاعظم کا ''سکلز ایٹ آرمز'' بُک بورنیشنل چیلنج مقابلہ پاک فوج نے جیت لیا۔' بہترین شاٹ میچ ٹرافی' لانس دفعدار ذوالفقار خان کو دی گئی۔ آرمی چیف نے نشانہ بازی کے بہترین معیار کے لئے فائررز کی تعریف کی۔



 

یہ تحریر 49مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP