ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا لاجسٹک انسٹالیشن ورکشاپ راولپنڈی کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک انسٹالیشن/ ورکشاپ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو اس میں مزید بہتری لانے کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ورکشاپ کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار ، سہولیات کی برقراری اور انجینئرنگ کے شعبے کے جدید معیار کو سراہا۔



 

یہ تحریر 67مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP