ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ سیالکوٹ اورکوٹلی

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ میں جنگی مشقوں کے اختتامی سیشن کا معائنہ کیا۔ سیالکوٹ میں اُن کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے  اُن کا استقبال کیا۔ جہاں انہیں سیالکوٹ میں جنگی مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
 بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے کوٹلی میں 'تسخیر جبل' مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے اُن کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔



 چیف آف آرمی سٹاف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور اُن کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور مزید کہا کہ حقیقی اور مستقبل کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے۔ ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے آپریشنل تیاریاں ضروری ہیں اور انہیں جاری رہنا چاہئے۔



 

یہ تحریر 113مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP