ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ

گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے لائیو فائر اور جدید VT-4 ٹینکوں کی مشقیں، لانگ رینج SH-15 آرٹلری گنوں کی شوٹ اور اسکوٹ صلاحیتوں اور جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔انہوںنے عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔



اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ"پاکستانی فوج موجودہ اور اُبھرتے ہوئے چیلنجوں کے لیے تیارہے اور اس کے پاس خطرے کے تمام پہلوں کے ذریعے اپنے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے"۔
انہوںنے سٹرائیک کور کے دستوں کی جانب سے اعلی درجے کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگ کی اہلیت اور جارحانہ جذبے کو سراہا۔
قبل ازیں آمد پر چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کمانڈر منگلا کور نے کیا اور انہیں سٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔


 

یہ تحریر 100مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP