ہلال نیوز

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پی این ایس ذوالفقار کا دورہ

گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جناح نیول بیس اورماڑہ میں پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمانڈر این ایس ایف سی،  وائس ایڈمرل احمد سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔



پی این ایس ذوالفقار آمد پر کمانڈر سرفیس ٹاسک گروپ 3-، کموڈور جواد احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔دورے کے موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوپی این ایس ذوالفقار کی جنگی صلاحیتوں اورجہاز پر نصب آلات و ہتھیاروں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہیں سرفیس ٹاسک گروپس کی تشکیل کے بارے میں بھی بتایا گیا جن کے ذریعے پاک بحریہ کے زیرِ انتظام علاقوںمیں پاک بحریہ کے جہازوں کی بہتر انداز میں تعیناتی اور جنگی حالات میں تیزی سے نقل و حرکت کرنے کے لئے بحری بیڑے کی ہمہ وقت تیاری کو ممکن بنایا جاتا ہے۔
اس موقع پرچیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پی این ایس ذوالفقار کی آپریشنل تیاریوں اور افسران اور جوانوں کے جذبے کو سراہااور میری ٹائم سکیورٹی برقرار رکھنے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
 

یہ تحریر 59مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP