ہلال نیوز

چوتھی کراس کنٹری سکی چیمپیئن شپ فروری 2021 

گزشتہ دنوں چوتھی کراس کنٹری سکی چیمپیئن شپ کا انعقاد پاکستان ائیر فورس کے زیر اہتمام نلتر میںہوا۔جس میں سنو سپورٹس کی 5 کیٹیگریز کے مقابلے کرائے گئے جس میں پاک آرمی ، پی اے ایف اور جی بی سکائوٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ تمام کیٹیگریزکے مقابلوں میں جی بی سکائوٹس کی ٹیم نے پہلی، پاک آرمی نے دوسری اور پی اے ایف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل جواد احمد، کمانڈر ایف سی این اے نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔



 

یہ تحریر 91مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP