ہلال نیوز

پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں  میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

گزشتہ دنوں پاک فوج کے دستوں نے صوبہ پنجاب کے اضلاع ڈی جی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔ اس سلسلے میں فوج کی ریسکیو اور ریلیف ٹیموں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے پاک فوج نے فری میڈیکل کیمپس قائم کیے۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ کی دستیابی کے علاوہ فیلڈ ایمبولینس، ابتدائی طبی امداد کی کٹس، پینے کا پانی اور ادویات سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ملیریا اور ڈینگی جیسی وبائی امراض کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جانب سے مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ اور عملے کی حفظان صحت سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم بھی کی گئی۔



 

یہ تحریر 336مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP