ہلال نیوز

پشاور کور کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی تقریبات

گزشتہ دنوں خیبر پختو نخوا اورقبائلی اضلاع میں پاکستان کا 74واں یومِ آزادی روائتی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز 21  توپوں کی سلامی کے ساتھ کیاگیا۔فجر کی نماز کے بعد ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پاک فوج نے قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ اور مقامی قبائلی عمائدین کے ساتھ ملکر جشنِ آزادی کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا۔ جنوبی وزیرستان میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔سکولوں میں منعقدہ تقریبات میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور روایتی علاقائی رقص بھی کیا ۔ اس کے علاوہ خا ر با جوڑ، غلنئی ، مہمند، لنڈی کو تل خیبر، نوشہرہ اور کو ہاٹ گیریژن میں بھی جشن آ زادی کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی افراد کے علاوہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے عہدے داران اور پاک فوج کے آ فیسرز اور جوانوں نے شرکت کی۔



 

یہ تحریر 150مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP