ہلال نیوز

پاک میرینز پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں پی این ایس قاسم کراچی میں پاک میرینز کی 62 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ پا س آؤٹ ہونے والا بیچ 442 میرینرز پر مشتمل تھا۔جسمانی تربیت ، فائرنگ،مختلف اسلحے کا استعمال اور فائر فائٹنگ پاک میرینز کی تربیت کا حصہ تھا۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، ریئر ایڈمرل محمد شعیب نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور ِمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے دورانِ خطاب پاس آؤٹ ہونے والے بیچ کی ڈرل اور مجموعی کارکردگی کی تعریف کی۔
آخر میں مہمانِ خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے میرینرزمیں انعامات تقسیم کئے۔



 

یہ تحریر 15مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP