ہلال نیوز

پاک فوج کی گوادر میں امدادی کارروائیاں

گزشتہ دنوں بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس سے گوادر کا علاقہ متاثر ہوا۔ پاک فوج، ایف سی اور پاک کوسٹل گارڈ کے دستوں نے سول انتظامیہ کی مدد کرتے ہوئے نہ صرف پانی میں ڈوبے علاقوں سے جدید مشینری کے ذریعے پانی نکالنے میں مدد کی بلکہ متاثرہ لوگوں کو بھی وہاں سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکالا۔ کوسٹل ہائی وے، پسنی اور جیوانی میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے ٹریفک کے نظام کی بحالی کو ممکن بنایا گیا۔ اس کے علاوہ پاک کوسٹل گارڈ نے مقامی ماہی گیروں کے تعاون سے ڈوبی ہوئی کشتیوں کا ریسکیو آپریشن کیا اور مچھیروں کو بھی محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے سائیکلون سے متاثر مچھیروں میں راشن بھی تقسیم کیاگیا۔



 

یہ تحریر 40مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP