ہلال نیوز

پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن

گزشتہ دنوں پشاور‘ چارسدہ اور نوشہرہ کے بارش کے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کی 20 سے زائد ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف عمل رہیں۔آرمی انجینئرز نے بھاری مشینری کومتاثرہ علاقوں میں پہنچایاتاکہ رابطہ سٹرکوں کو جلد ازجلدبحال کیاجائے اورامدادی سرگرمیوں میں تیز ی لا ئی جا سکے ۔ آ رمی انجینئرز نے پخہ غلام ۔ چارسدہ روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹا کر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بحال کر دیا۔ جبکہ نکا سی آب کی ٹیموں نے نشیبی علاقوں بشمول صوبائی ٹرانسپورٹ کے زیر آب دفاتر میں واٹر پمپ نصب کر کے پا نی کی نکاسی کا عمل بحال کیا۔پاک فو ج نے متاثرین کیلئے خصوصی راشن پیک بھی مہیا کئے۔ پشاور اور چارسدہ کے 200 متاثرہ خاندانوں میں یہ راشن پیک تقسیم کئے۔

یہ تحریر 47مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP