ہلال نیوز

پاک فوج نے خطے کے امن و استحکام کے لئے بھرپور کام کیا ہے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف کا جہلم کے قریب جاری فوجی مشقوں کا معائنہ
گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب علاقے کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے ماحول میں ایک بریگیڈ کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ ان مشقوں کا مقصد میدان جنگ کے حقیقی ماحول میں فوجی دستوں کی تربیت تھا۔ ٹینک، آرٹلری سمیت ہتھیاروں کے مختلف نظام، پاک فضائیہ کے جنگی جہاز مشقوں کا حصہ تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے فوجی دستوں کے عزم اور اعلیٰ آپریشنل تربیتی معیار کو سراہا۔ مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاک فوج نے خطے کے امن و استحکام کے لئے بھرپور کام کیا ہے۔ تاہم کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ہم ہر دم تیار ہیں۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے فوجی دستوں کو تربیت اور پیشہ ورانہ امور پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ خطرات کو شکست دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا اعلیٰ معیار اور سخت جان تربیت اہمیت کی حامل ہے۔ دورے کے دوران کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔


یہ تحریر 110مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP