ہلال نیوز

پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے

 حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں، پاک فضائیہ کا ایک  130 C-طیارہ دالبندین (بلوچستان)سے زائرین کو لے کر سکردو پہنچا۔ زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔انہوں نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گلگت  بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے سکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پاک فضائیہ کا  ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی  اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔



 

یہ تحریر 25مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP