ہلال نیوز

پاک بحریہ کے فلوٹیلا کی متحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش اور باہمی مشق  

پی این ایس طارق اور پی این ایس ہمت پر مشتمل پاک بحریہ کے فلوٹیلانے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹر نیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن (IDEX) /  نیول ڈیفنس ایگزی بیشن (NAVDEX) میں شرکت کی اور متحدہ عرب امارات نیول فورسز کے ساتھ دو طرفہ مشق 'نصل البحر' میںحصہ لیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف ، وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے ابوظہبی کا دورہ کیا اورمتحدہ عرب امارات کی عسکری اور سول قیادت سے ملاقات کی۔
انٹر نیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن / نیول ڈیفنس ایگزی بیشن خطے میں دفاعی ٹیکنا لو جیز کی بڑی تجارتی نمائشوں میں سے ایک ہے۔
 اس مشق کے انعقاد کا مقصد دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میںاضافہ کرنا تھا۔مشق نصل البحر پہلی مرتبہ پاکستان کے پانیوں میں منعقد ہوئی تھی۔اس مرتبہ اسی سلسلے کی دوسری مشق کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں ہوا۔



 

یہ تحریر 161مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP