ہلال نیوز

پاک بحریہ کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف  علاقوں میں راشن کی تقسیم

کرونا کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈائون کی وجہ سے ملک کا غریب اور دیہاڑی دارطبقہ شدید متاثرہوا ہے۔ اس گھمبیر صورت حال میں پاک بحریہ نے ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں راشن تقسیم کیا۔راشن کی تقسیم کے علاوہ ہسپتالوں میں میڈیکل کٹس بھی پہنچائی گئیں۔اس نیک مشن کے تحت گوادر ، پسنی، بن قاسم ، سومیانی ، شاہ بندر ، کیٹی بندر اوردیگر ملحقہ علاقوںکے مستحق خاندانوں کے لیے ایک ماہ کا راشن فراہم کیا گیا۔کئی ٹن راشن سندھ پولیس کے حوالے کیا گیاجو مختلف علاقوں کے ضرورت مند افراد میں تقسیم کیاگیا۔علاوہ ازیں، 32 ٹن راشن کراچی کے شمس پیر کے جزیرے کے ماہی گیروں میں تقسیم کیا گیا۔کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری ،کیماڑی، ماری پور، یونس آباد،کورنگی، فیصل ٹائون، پورٹ قاسم، داھبیجی اور حاجی اسماعیل گوٹھ میں رہائش پذیر ضرورت مند خاندانوں میں ہزاروں کی تعداد میںراشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ 
مشکل کی اس گھڑی میں پاک بحریہ نے ملک کے ساحلی اور کریکس علاقوں کے مقامی خاندانوں کا بھی بھر پوراخیال رکھا اور ساحلی اور کریکس علاقے اور ان سے منسلک دور دراز قصبوں اور گوٹھوں میں وسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیاں سر انجام دیں۔بلارا، غازی بیل، پٹھان گوٹھ، کاپر، سُربندر، گانز، لال بستی اور دامب کے مستحقین تک رسائی حاصل کر کے ان میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقے جیوانی ، سربندر ، خور کلمت ، جاتی اورچوہڑ جمالی سمیت کئی گوٹھوں میں ہزاروں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔پاک بحریہ نے اورماڑہ کے مقامی افرادمیں بھی بڑی مقدار میں راشن تقسیم کیا۔مقامی این جی اوز کے تعاون سے ضلع بدین اور اس کے مضافات میں جمعہ ملاہ گوٹھ، حاجی بچل سومرو گوٹھ اور کنبھرمحلہ گوٹھ میںبھی راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔
علاوہ ازیں پنجاب اور کے پی کے کے دیگر بڑے شہروں بشمول لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، بہاولپور، مظفر گڑھ، سیالکوٹ، قصور، نارووال حافظہ آباد، ڈی آئی خان، مردان اور چترال میں بھی راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔
پاک بحریہ کا یہ امدادی آپریشن جاری ہے اور پاک بحریہ اس آپریشن کو کرونا وبا کے خاتمے تک جاری رکھنے کے لیے پُر عزم ہے۔


یہ تحریر 18مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP