ہلال نیوز

پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی اورکریکس علاقوں میں راشن اور گرم کپڑوں کی تقسیم 

گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے کریکس ایریا سجاول، جاتی، چچ جہاں خان، کالکا چنی، چوہڑ جمالی، شاہ بندر اور کیٹی بندر کے ضرورت مند خاندانوں میں موسم سرما کے پیشِ نظرگرم کپڑے اور راشن بیگز تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ کراچی کے مضافاتی ساحلی علاقوں جمعہ گوٹھ، حسن گوٹھ ، یوسف گوٹھ، عرب گوٹھ اور صفرگوٹھ کے سینکڑوں ضرورت مند گھرانوں میں گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔  پاکستان نیوی کی جانب سے اورماڑہ اور نواحی علاقوں کے مستحق خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔ ان علاقوں میں تاک، بَل، حسین گوٹھ، چاکر گوٹھ، پھٹان گوٹھ، بودو گوٹھ اور ابراہیم گوٹھ شامل تھے۔ان علاقوں کے مستحق خاندانوں میں ہزاروں کلوگرام راشن تقسیم کیا گیا۔  ہیڈ کوارٹر جناح نیول بیس اورچھٹی فورس پروٹیکشن بٹالین نے ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے اورماڑہ کے علاقوں، پتری، داد کریم گوٹھ، شہداد گوٹھ، میر پٹھان گوٹھ، چاکر گوٹھ، بودھو اور بلڑہ گوٹھوں کے سینکڑوں مستحق خاندانوں میںگرم کپڑے اور سردی کا لباس تقسیم کیا ۔ مقامی افراد نے پاکستان نیوی کے اس احسن اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ مشکل اور ضرورت کی ہر گھڑی میں انہوں نے پاکستان نیوی کو اپنے ساتھ کھڑا پایا ہے۔


یہ تحریر 244مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP