ہلال نیوز

پاک بحریہ کا گوادر کے قریب ڈوبنے والی بھارتی  کشتی''جمنا ساگر''کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

گزشتہ دنوں بھارتی کشتی ''جمنا ساگر''  عملے کے دس افراد کے ہمراہ بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈوب گئی ۔ اطلاع ملنے پر پاکستان میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے قریبی بحری جہاز MT KRUIBEKE کو ہدایات دیں کہ ڈوبنے والے بھارتی عملے کی امداد کی جائے۔ بحری جہاز نے عملے کے 9افراد کو زندہ بچا لیا اور دبئی کی بندر گاہ کی طرف اپنا سفر جاری رکھا جہاں وہ کشتی کے عملے کو اتارے گا۔



اسی دوران پاک بحریہ کا ایک جہاز دو ہیلی کاپٹرز کے ہمراہ کھلے سمندر میں پہنچا اور ڈوبنے والے ایک بھارتی شہری کی نعش کو تلاش کیا۔ پاک بحریہ کے عملے نے نعش کو مزید کارروائی کے لیے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کیا۔
پاک بحریہ کا یہ کامیاب سرچ اور ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنے پانیوں کے اندر اور باہر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امداد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔


 

یہ تحریر 113مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP