ہلال نیوز

پاکستان سعودیہ کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ  تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

دونوں فریقوں نے مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشت گردی اور مواصلات و
انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
چیف آف آرمی سٹاف کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس سے بھی نوازا گیا

گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران، چیف آف آرمی سٹاف نے جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی عرب کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل سٹاف سعودی مسلح افواج سے ملاقات کی۔



ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودیہ کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں اس کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشت گردی اور مواصلات وانفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کو پائیدار سٹریٹجک پارٹنرشپ میں مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا، جو خطے میں مسلم امہ کے اتحاد کے حوالے سے اہم ذمہ داری کے حامل ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اہم کردار ادا کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس سے بھی نوازا گیا۔
 

یہ تحریر 342مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP